پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 03 اکتوبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 03 اکتوبر2021
خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کامرکز خضدار سے 65 کلومیٹر دور مغربی علاقے میں تھا پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 656 نئے مریض رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 26 فیصد رہی، مہلک وباء نے مزید 35 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 866 ہوگئی،46 ہزار 503 افرادزیرعلاج، 3 ہزار 444 کی حالت تشویشناک ہے مالی امور پر سب سے بڑی تحقیقات،پاناما پیپرز کے بعد پنڈورا پیپرز تہلکہ مچانے کے لئے تیار، آئی سی آئی جے آج ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل تفصیلات جاری کرے گا،تحقیقات میں دو پاکستانی صحافیوں سمیت 117ممالک کے 600 صحافیوں اور 150میڈیا تنظیموں نے حصہ لیا، پنڈورا پیپرز میں پاکستان اور مختلف ملکوں کی اہم شخصیات کی مالی تفصیلات بھی شامل کامیڈی کے افق پر چمکنے والا روشن ستارہ غروب ہوگیا، لیجنڈری اداکار عمرشریف کے انتقال پر ہر آنکھ پرنم،مرحوم دل کے عارضے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے،امریکا منتقلی کے دوران طبیعت زیادہ خراب ہونے پر جرمنی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا،میت دو روزمیں پاکستان پہنچنے کا امکان،عمرشریف کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کےاحاطے میں تدفین کے انتظامات وزیراعظم عمران خان کا عمرشریف کے انتقال پراظہار افسوس، کہا اللہ تعالی انہیں جنت میں جگہ دے، بلاول بھٹو بھی عمرشریف کے درجات کی بلندی کےلیے دعاگو، شیخ رشید نےکہا ساری دنیا کو خوش رکھنے والا انسان دنیا کو اداس کرکے چلا گیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔