شاہراہ قراقرم لوئر کوہستان کے علاقے میں لینڈ سلائڈنگ سے تاحال بند

شاہراہ قراقرم لوئر کوہستان کے علاقے میں لینڈ سلائڈنگ سے تاحال بند
گلگت ( پبلک نیوز) شاہراہ قراقرم لوئر کوہستان کے علاقے میں لینڈ سلائڈنگ تاحال بند۔ شاہراہ گزشتہ روز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 5 مختلف مقامات گلوز، ججال، شیطان پڑی، اور کیال بند ہوئی تھی۔ ذرائع ٹورسٹ پولیس نے کہا ہے کہ شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے اور شاہراہ سے ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔ مسافروں اور سیاح چلاس اور کوہستان کے درمیان سفر کرنے سے گریز کریں۔ ملک کے دیگر حصوں کیلئے متبادل راستہ ناران، کاغان، بابو سر پر سفر کریں۔ ذرائع کے مطابق شاہراہ کی بندش سے کوہستان میں سینکڑوں مسافر گزشتہ روز سے پھنسے کر رہ گئے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔