نیپال اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

نیپال اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
نیپال اور بھارت کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر بتائی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی، اتر پردیش اور امروہا میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل نیپال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 6.2 بتائی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔