ورلڈکپ وارم اپ میچ ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دیدی

ورلڈکپ وارم اپ میچ ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دیدی
حیدرآباد: ورلڈکپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دید ی ہے۔ حیدر آباد میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 351 رنز بنائے۔ 352 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 337 رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 90 اور افتخار احمد نے 83 رنز بنائے۔اس کے علاوہ محمد نواز نے 50 اور فخرزمان نے 22 رنز اسکور ، حسن علی اور امام الحق نے 16 ،16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، کیمرون گرین نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس نے 48 ، 48 رنز بنائے۔اس کے علاوہ مارنس لبوشین نے 40 ، مچل مارش نے 31 اور اسٹیو اسمتھ 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے اسامہ میر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم ، حارث رؤف ، شاداب خان اور محمدنواز نے 1،1 وکٹ لی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔