پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،3ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،3ستمبر 2021
افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی جیسے بحران کے خطرات ہیں، افغانستان سے متعلق پیش گوئیاں اور اندازے غلط ثابت ہوئے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی برطانوی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس، کہا برطانوی ہم منصب کو بتایا ہے کہ افغان مسئلے پر کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں، برطانوی وزیرخارجہ کو فیٹف پر پاکستانی اقدامات کی حمایت کا کہا ہے، ہم نے گرے لسٹ سے نکلنے کے پائیدار اقدام کیے ہیں۔ افغانستان سے برطانوی باشندوں کے انخلا پر پاکستان کے شکرگزار ہیں، برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے، افغان عوام کے مستقبل کے بارے میں مشترکہ خیالات رکھتے ہیں، امید ہے طالبان افغانستان میں امن واستحکام لائیں گے، شاہ محمود قریشی سے مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ طالبان کی جانب سے آج حکومت بنائے جانے کا امکان، طالبان نے کابل میں اہم اجلاس طلب کرلیا، سربراہ حکومت اور کابینہ سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے، ملا ہیبت اللہ سپریم لیڈر اور ملا عبدالغنی برادرحکومت کے سربراہ ہوں گے، شیرمحمدعباس استانکزئی کوافغانستان کا وزیرخارجہ مقرر کیے جانے کا امکان۔ وادی پنجشیر میں طالبان اور مقامی جنگجوؤں کے درمیان تصادم کی اطلاعات، دونوں فریقین کا ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ مقامی مسلح گروہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے پر آپریشن شروع کیا، مذاہمتی محاذ کے ترجمان نے کہا اب بھی اُن کے گروپ کے پاس علاقے کا مکمل کنٹرول ہے۔ فغانستان کی ترقی کا مستقبل چین کے ہاتھوں میں ہے، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کہتے ہیں چین نے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کی حامی بھری ہے، نیا افغانستان اپنی معیشت کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے چین کی مدد لےگا، افغانستان میں تانبے کے وافر ذخائر ہیں، ذخائر کو چینی دوستوں کی مدد سے افغانستان کی ترقی کےلیے استعمال کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔