ویب ڈیسک: جنرل ہسپتال ڈیڈ ہاؤس کے باہر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے اور جاوید بٹ کی ابتدائی رپورٹ بھی سامنے آگئی جبکہ طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی جگہ کے قریب لگے کیمرے نان آپریشنل نکلے۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاوید بٹ مقتول کو 5 گولیاں لگیں،مقتول کو دائیں طرف سے گولیاں لگیں،پولیس نے جنرل ہسپتال کے اندر اور باہر پولیس کے جوان تعینات کردیے ہیں جبکہ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد انکے گھر اقبال ٹاؤن میں منتقل کی جائے گی۔
امیربالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم کے بہنوئی کا قتل، سیف سٹی کیمرے بند نکلے
پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب لگے سیف سٹی کیمرے بند ہونے کے باعث تاحال واضع فوٹیجز نہیں مل سکیں۔ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی تفتیش کے لیے سی آئی اے اور انویسٹیگیشن کی 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی جگہ کے قریب لگے کیمرے نان آپریشنل نکلے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاوید بٹ کو قتل کرنے والوں نے 30 بور پستول استعمال کیا۔ دائیں جانب سے پیٹ میں لگنے والی گولیاں موت کی وجہ بنیں۔ شوٹرز کا روٹ ٹریک کرنے کی کوشش جاری ہے۔ شوٹرز نے اقبال ٹاؤن کے علاقے سے جاوید بٹ کا تعاقب شروع کیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان واردات کے بعد کہاں رکے اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔