اردن کے بادشاہ نے تنقید پر بھائی کو گرفتار کرلیا

اردن کے بادشاہ نے تنقید پر بھائی کو گرفتار کرلیا
عمان ( ویب ڈیسک ) اردن کے بادشاہ عبداللہ نے کرپشن اور نااہلی کے الزامات پر تنقید کرنے والے اپنے ہی سوتیلے بھائی اور دیگر کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اردن میں بادشاہ پر تنقید کرنے والے اس کےاپنے ہی سگے رشتہ داروں کیخلاف بڑا کریک ڈائون کردیا ہے جس کے بعد بادشاہ کےخاندان سمیت بہت سے دیگر ایسے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو بادشاہ کے اقدامات پر کھلےعام یا کسی بھی طریقے سے تنقید کرنے میں مصروف تھے۔ بادشاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ بن حسین اس معاملے میں پیش پیش تھے اور وہ اکثر بادشاہ کے اقدامات کو آمریت قرار دیتے تھے جس کی پاداش میں انہیں محل میں نظر بند کر دیا گیا ہے ۔ اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بادشاہ پر سنگین الزامات لگاتے رہتے تھے ٗ انہوں نے بادشاہ پر الزام لگایا کہ عبداللہ کرپشن میں ملوث ہیں ٗ لوگوں کوہراساں کرتے ہیں اور اس عہدے کے قابل نہیں ۔ شہزادہ حمزہ نے اس حوالے سے گزشتہ دنوں قبائل سے ملاقاتیں بھی کی تھیں جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ اردن کےسابق وزیر مالیات بھی گرفتار ہونے والے افراد میں شامل ہیں جبکہ عالمی برادری کی طرف سے اردن کی اس غیر جمہوری سرگرمیوں پر شدید تنقید کی گئی ہے ۔

Watch Live Public News