نوجوان جوڑے نےکروڑوں روپے مالیت کی تصویر خراب کردی

نوجوان جوڑے نےکروڑوں روپے مالیت کی تصویر خراب کردی

سیئول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں ایک امریکی آرٹسٹ کے فن پاروں کی نمائش کی گئی تاہم اس آرٹ پیس کو ایک جوڑے نے نقصان پہنچا دیا جن کا خیال تھا کہ آرٹ ورک کے سامنے پڑے برش کو نمائش کے شرکاء کے استعمال کے لئے رکھا گیا ہے۔

یہ واقعہ گذشتہ روز  پیش آیا جب آرٹ گیلری کے عملے نے دیکھا کہ پینٹگ پر اضافی برش اسٹروک نظر آ رہے ہیں۔ سکیورٹی کیمروں کوچیک کرنے کے بعد پولیس نے مشتبہ جوڑے کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا۔

نمائش کا اہتمام کرنے والی ایجنسی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس حوالے سے کوئی اقدام اٹھانے کے لئے مصور سے بات چیت کر رہے ہیں۔

نمائش کے شریک آرگنائز نے کہا ہم نے واقعے کے بعد پولیس کو فوری طور پر بلایا اور تباہ شدہ فن پاروں کے لئے انشورنس کمپنی سے بھی بات کی ہے، ہم کوشش کریں گے کہ نادانی میں اس فن پارے کو نقصان پہنچانے والے جوڑے کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے کہا موقع پر موجود برش اور پینٹنگ کا دیگر سامان بھی اس آرٹ کے نمونے کا حصہ تھا تاکہ دیکھنے والے اندازہ کر سکیں کہ مصور اس فن پارے کو مکمل کرنے کے دوران کن کن مراحل سے گزرا۔

نمائش کے شریک آرگنائز  کا کہنا ہے کہ واقعے کی بعد لوگوں کی نمائش میں دلچسپی اور بھی زیادہ ہو گئی،  لوگ تصویر کے ساتھ سیلفیز لینے لگے ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق تباہ شدہ فن پارے کی قیمت تقریبا سات کروڑ ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔