جیلانی پارک میں گل داؤدی کی 7 روزہ سالانہ نمائش کا آغاز

جیلانی پارک میں گل داؤدی کی 7 روزہ سالانہ نمائش کا آغاز
لاہور: جیلانی پارک میں پھولوں کی نمائش گل داؤدی شروع ہو گئی، گل داؤدی میں پھولوں کی 50 سے زائد اقسام نمائش کے لئے رکھی جائیں گی جبکہ عوامی تفریح کے لئے 35،000 سے زائد پودوں اور پھولوں کی مدد سے دلکش منظر کشی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے کے زیراہتمام جیلانی باغ میں گل داؤدی نمائش شروع ہو گئی۔ گل دائودی دو ہفتے جاری رہے گی۔ عوامی سہولت کے لئے پی ایچ اے نے پودوں کی خریداری کی سہولت بھی مہیا کر دی۔ شہری پھول خرید کر اپنے گھروں کو خوبصورت پھولوں سے سجا سکیں۔ نمائش کا افتتاح چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کیا۔ اس موقع سیکرٹری ہاوسنگ ساجد ظفر ڈال،کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو سمیت افسران بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری نے رنگا رنگ پھولوں کی دل آویز ترتیب اور تشکیل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پی ایچ اے کی جانب سے شہریوں کیلئے پھولوں کی نمائش کے انعقاد کو سراہا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ نمائش سے شہریوں کو بہترین تفریح میسر آئیگی۔ نمائش کیلئے پی ایچ اے لاہور نے تمام پھول مقامی اپنی نرسریوں میں تیار کئے ہیں۔ پی ایچ اے لاہور کی استعداد میں اضافہ ہونا قابل ستائش ہے۔ عوام کی تفریح کیلئے دیگر شہروں میں بھی اسی قسم کی نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پارکوں کی خوبصورتی کیلئے تمام پی ایچ ایز کو درکار وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ سموگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئےجا رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے اس حوالے جلد خوشخبری دی جائے گی۔ زاہد اختر زمان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے لاہور میں سائیکلنگ اور پیدل چلنے کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا۔ سائیکلنگ اور پیدل چلنے والوں کیلئے مال روڈ، جیل اور سی بی ڈی میں خصوصی ٹریک بنائے جائیں گے۔ چیف سیکرٹری نے جیلانی پارک میں بونسائی گارڈن کا افتتاح بھی کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ جیلانی پارک میں 35،000 سے زائد پودوں اور پھولوں کی مدد سے دلکش منظر کشی کی گئی ہے جو اربن لینڈ سکیپنگ کے تناظر میں ایک منفرد کاوش ہے۔ پی ایچ اے نے اس بار نمائش میں پھولوں کی ورائٹی کیساتھ انتظامات اور لائٹنگ میں اضافہ کیا ہے۔ نمائش میں شہریوں کیلئے فوڈ کورٹ، میوزک شو اور لیزر لائٹ شو کا اضافہ کیا گیا ہے۔ محمد سدھیر چودھری، بیوروچیف لاہور Muhammad Sudhir Chaudhry Bureau Chief Lahore
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔