محسن نقوی کا تھانہ علامہ اقبال ٹاؤن کا دورہ، سائلین کی شکایات کا نوٹس، ایس ایچ او معطل

محسن نقوی کا تھانہ علامہ اقبال ٹاؤن کا دورہ، سائلین کی شکایات کا نوٹس، ایس ایچ او معطل
لاہور: وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک پر شہریو ں کی درخواستوں پر کارروائی کاجائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ علامہ اقبال ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا، تھانے میں موجود سائلین نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سائلین کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او معطل کردیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک پر شہریو ں کی درخواستوں پر کاررؤائی کاجائزہ لیا ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے میں پوچھا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بغیر لائسنس حوالات میں بند نوجوانوں کو قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد رہا کرنے کاحکم دے دیا۔ تھانے میں موجود خواتین اور مردوں نے بار بار چکر لگانے کے باوجود ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنے کے بارے میں شکایات کیں ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو فوری طور پر طلب کیا ۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ سائلین کی درخواستوں پر ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر برداشت نہیں، ایف آئی آر فوری درج ہونی چاہئیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔