لیگی ایم این اے کو ایس ایچ او کے ساتھ بدتمیزی کرنا مہنگا پڑگیا،ویڈیو دیکھیں

لیگی ایم این اے کو ایس ایچ او کے ساتھ بدتمیزی کرنا مہنگا پڑگیا،ویڈیو دیکھیں
کیپشن: MNA Rana Hayat's video
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم این اے رانا حیات کی ایس ایچ او کے ساتھ بدتمیزی، حوالات میں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ناروا سلوک کے الزام پر نومنتخب ن لیگی ایم این اے کے خلاف شکایت درج کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقہ پھول نگر میں ڈاکوؤں نے دو روز قبل ایک شخص کو گولی مار دی تھی،این اے 134 سے نومنتخب ایم این اے رانا حیات تعزیت کے لیے مقتول کے گھر گئے تھے، اس دوران مقتول عبدالرشید کے گھر پر ایم این اے رانا حیات کی پولیس والوں کے ساتھ تکرار ہوگئی،،رانا حیات خان ایس ایچ او کو حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔


رانا حیات خان نے کہا تھا کہ لوگ قتل ہو جائیں اور پولیس موجیں کرتی رہے، پولیس قتل کے ملزمان گرفتار کرے، ورنہ میں دیکھتا ہوں تم حوالات میں کیسے بند نہیں ہوتے۔قاتل نہ پکڑے تو ایس ایچ او صدر اور ایس ایچ او سرائے مغل حوالات میں بند ہوں گے۔اس دوران موقع پر موجود ڈی ایس پی خاموش تماشائی بنے بیٹھے سب دیکھتے رہے۔


نومنتخب ایم این اے کے ناروا سلوک پر ایس ایچ او غلام صابر نے رپٹ درج کردی،شکایت کے مطابق رانا حیات نے ایس ایچ اوز کو حوالات میں بند کرنے کی دھمکی دی

انہوں نے بدتمیزی کی اور غیر اخلاقی القاب سے منسوب کیا،ذرائع کے مطابق اعلی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی انکوائری شروع کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پولیس حکام کو علاقے میں ہونے والی سنگین واردات کا ہر صورت جواب دینا ہوگا۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت آپکی ذمہ داری ہے اور آپ اپنے فرائض کی انجام دہی کے علاوہ ہر کام کرتے ہیں۔

میں عوامی نمائندہ ہوں اور اپنی عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کروں گا۔ آپکو بھی قانون کا سامنہ کرنا پڑھے گا۔