عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان میں موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث قرض پروگرام معطل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام معطل ہو گیا، آئی ایم ایف پروگرام کے معطل ہونے کی وجہ پاکستان میں موجودہ غیر یقینی سیاسی صورت حال وجہ بنی. ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مجوزہ نئی حکومت کے ساتھ دوبارہ بات چیت کا عزم دہرایا ہے، نئی حکومت بننے کے بعد پروگرام میں شمولیت پر بات ہوگی، عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کیلئے حمایت جاری رکھے گا. واضح رہے کہ جولائی 2019 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی۔ اس قرضے کی میعاد 3 سال تھی اور قرضہ منظور ہوتے ہی پاکستان کو ایک ارب ڈالر جاری کر دیے گئے تھے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے فروری کو چھٹے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرضہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ پاکستان 6ارب ڈالر قرض میں سےاب تک 3 ارب ڈالر حاصل کر سکا ہے۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اس وقت ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ آئی ایم ایف کے بورڈ نے پاکستان کے لیے امدادی پروگرام کے تحت رقم جاری کرنے کی منظوری دے