ایس آئی ایف سی کی بدولت سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی ترقی کے منصوبے پر عملدرآمد

ویب ڈیسک: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی ترقی کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔

اس منصوبے کا مقصد پاکستان کے لیے مزید راہیں کھولنا اور وافر اور ہنرمند انسانی وسائل کے ساتھ، پاکستان عالمی سطح پر ٹریلین ڈالر کی صنعت کو اپنی جانب راغب کر سرسکتا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد ابتدائی طور پر سیمی کنڈکٹر ز کے ڈیزائن پر توجہ کو مرکوز کرنا ہے۔

ڈیزائن کی کامیابی کے بعد مینوفیکچرنگ اور ٹیسٹنگ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لیے پاکستان اگلی بہترین منزل بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایک جدید معاشرے کے تمام پہلوؤں کیلئے سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی نہایت ضروری ہے۔

اس منصوبے کے تحت پبلک سیکٹر، پرائیویٹ سیکٹر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے سیمی کنڈکٹر سیکٹر کو اجاگر کیا جائے گا۔

Watch Live Public News