پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 22 فیصد تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 722 نئے کیس رپورٹ، مزید 46 افراد لقمہ اجل بن گئے، اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہوگئی، 78 ہزار 595 مریض زیرعلاج، 3ہزار858 کی حالت تشویش ناک ہے۔ کورونا کیسز کی بڑھتی شرح،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس آج شفقت محمود کی زیرصدارت ہوگا، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کے اطلاق کا جائزہ لیا جائے گا، کسی بھی صوبےکی جانب سےتعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز تاحال موصول نہیں ہوئی۔ عاصم سلیم باجوہ نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وزیراعظم عمران خان نے خالدمنصور کو معاون خصوصی سی پیک اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری دے دی،عاصم سلیم باجوہ کا خالد منصور کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار۔ مہذب معاشرے اور بنانا ری پبلک میں فرق انصاف کا ہے، نوازشریف اور آصف زرداری کی کرپشن کا علم تھا، انہیں چیلنج کرکے اپنی الگ پارٹی بنائی، وزیراعظم عمران خان کا کتاب کی رونمائی تقریب سے خطاب، کہا امیر ملک تب بنتا ہے جب قانون کی حکمرانی ہو،طاقت کی حکمرانی کا مطلب جنگل کا قانون ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پولیس شہداء ڈے پر پیغام، کہا وطن عزیز پر قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں، شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری قومی ذمہ داری اور فرض بھی ہے، لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔