300 کلو میٹر پیدل چلنے والا 11 سالہ بچہ

300 کلو میٹر پیدل چلنے والا 11 سالہ بچہ
یارک شائر (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ماحولیاتی تبدیلی ہے جس کے لیے ہر ملک اپنے حساب سے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ ان اقدامات میں سب سے اہم آگاہی کا پھیلانا ہے۔ اس حوالے سے کچھ لوگ ایسے مثالی اقدام بھی کر رہے ہیں جن کا دنیا اعتراف کرنے پر مجبور ہے۔ ایسا ہی ایک مثالی اقدام ایک 11 سالہ برطانوی بچے کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔ اس بچے نے کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے انوکھے کارنامہ انجام دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ 11 سالہ بچہ 300 کلومیٹر سے زائد کا سر پیدل کرے گا۔ اس سفر سے دنیا بھر کے ماہرین ماحولیات کے لیے وہ ایک نئی مثال قائم کرے گا۔ یہ بچہ یارک شائر کے علاقہ ہیبڈین برج کا رہائشی اور ماحولیاتی تبدیلی کا کم عمر ایکٹوسٹ ہے۔ برطانیہ میں کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے ایک مہم جاری ہے۔ اس مہم کے تحت جوڈ واکر نے یارک شائر سے لندن تک 200 میل (قریباً 321 کلو میٹر) کا سفر پیدل طے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سفر 25 جولائی سے شروع کیا گیا۔ جوڈو روزانہ 10 میل کا سفر طے کر رہے ہیں، اس حساب سے وہ 14 اگست تک سفر طے کر لیں اور منزل پر پہنچ کے برطانوی ارکان اسمبلی ہولی لینچ اور بین ایوریٹ سے ملیں، یہ دونوں ارکان اپنے اپنے حلقہ انتخاب سے لندن پیدل پہنچیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔