مریم  کی تقریر کے دوران احتجاج کی سزا، اپوزیشن لیڈر سے پروٹوکول واپس،11 ارکان معطل

مریم  کی تقریر کے دوران احتجاج کی سزا، اپوزیشن لیڈر سے پروٹوکول واپس،11 ارکان معطل

(ویب ڈیسک ) حیدر منیر: مریم نواز  کی تقریر کے دوران احتجاج کی سزا، اپوزیشن لیڈر سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا اور11 ارکان  بھی معطل کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق   اپوزیشن کے گیارہ ارکان معطل کر دئیے گئے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

معطل ہونے والے ارکان ذولفقار علی ، شہباز احمد ، محمد عاطف ، طیاب راشد امتیاز احمد ، حافظ فرحت عباس ،چوہدری محمد اعجاز شفیع ، راؤ اورنگزیب ، اسامہ علی گجر ، اس عباس شامل  ہیں۔

اسپیکر کی جانب سے رول 210 کا اطلاق کیا گیا۔ اراکین کو 15 روز کیلئے معطل کیا گیا  ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس کے اختتام پر اسپیکر نے غصے کا اظہار کیا تھا اور اپنا آئینی قردار ادا کرنے کا کہا تھا ۔ جس کے بعد اراکین کو معطل کردیا گیا ہے۔

ادھر  پنجاب اسمبلی میں مریم نواز کی تقریر کے دوران احتجاج  کے باعث   اپوزیشن لیڈ ر سے پروٹو کول عملہ واپس لے لیاگیا ہے۔

Watch Live Public News