’چوکیل بانڈہ‘ سوات میں جنت کا ٹکڑا
06:30 PM, 4 Aug, 2021
عبداللہ شیرین سوات کا خوبصورت میڈوز چوکیل بانڈہ جو آج کل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے پھولوں کی چادر اوڑھے چوکیل بانڈہ کی سیر کرنے کا مطلب ہے، آپ جنت کسی قطعے پر آ گئے ہیں۔ یہاں پر مناظر کا کولاژ ہے۔ برف سے ڈھکے پہاڑ، جنگل اور خوبصورت نظاروں کی بیچ وبیچ پیدل سفر، گنگناتے جھرنے اور پھولوں کی چادر اوڑھے چوکیل بانڈہ اپنی مثال صرف اور صرف آپ ہے۔ جس میں کسی طور پر بھی دوسری رائے نہیں ہو سکتی ہے۔ چوکیل بانڈہ بحران سے 23اور مانکیال سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہاں پر پہچنے کے لیے پہلے 2 گھنٹے جیپ پر سفر کرنا پڑتا ہے جبکہ آگے جانے کے لیے مزید 3 گھنٹے کا سفر آپ کو پیدل طے کرنا ہوتا ہے۔ یہاں جانے والے لوگ دنیا کی رونقوں سے الگ ایک خوبصورت احساس کی گوش میں پہنچتے ہیں۔ رنگ برنگے پھول کی چادر اوڑھے چوکیل بانڈہ میں موسم انتہائی سوہنا اور سرد رہتا ہے۔ اس ٹھنڈک میں وہ خود سمو دیتے ہیں۔ اس خوبصورت مقام کی سیر پر جانے والے سیاح کہتے ہیں کہ چوکیل بانڈہ کے دلفریب نظارے اور سوہنا موسم ان پر سحر طاری کر دیتے ہیں۔ اس سحر سے وہ کبھی بھی آزاد نہیں ہونا چاہتے۔