انہوں نے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے صرف دعاؤں کی ضرورت ہے۔بعد ازاں شمعون عباسی کے چاہنے والوں اور مداحوں کی جانب سے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک )پاکستان کے معروف اداکار، ہدایتکار شمعون عباسی کو کار حادثہ پیش آیا ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکار، ہدایتکار اور اسکرین رائٹر شمعون عباسی نے اپنے حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر بتایا ہے۔ معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شمعون عباسی کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ان کے ٹوٹے دانت کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ آج ایک بڑے کار حادثےمیں بچ گیا لیکن ایک دانت ٹوٹ گیا اور بہت خون نکلا۔