'جس نے ایک انسان کو مارا، اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا'

'جس نے ایک انسان کو مارا، اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا'
کراچی: (ویب ڈیسک) سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قرآن کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'جس نے ایک انسان کا قتل کیا، گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا'۔ https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1466833853675417606?s=20 خیال رہے کہ گذشتہ روز سیالکوٹ میں ایک مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں سری لنکا کے ایک شہری کو زندہ جلا دیا تھا۔ اس انسانیت سوز اور بہیمانہ قتل پر تمام مکتبہ فکر کے افراد نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ اس میں ملوث مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کو ہدایت کی کہ تمام مجرموں کی گرفتاری کیلئے انتظامیہ کی مدد کی جائے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1466778137233141762?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1466778137233141762%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1173517 وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سیالکوٹ واقعہ انتہائی خوفناک ہے۔ کسی بھی صورت میں ہجوم کے تشدد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کو ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔ جرائم سے نمٹنے کیلئے قوانین موجود ہیں۔ https://twitter.com/ShireenMazari1/status/1466731757353406470?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1466731757353406470%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1173517 فاطمہ بھٹو نے بھی سیالکوٹ واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ ہجوم میں شریک ہر ایک فرد پر قتل کا مقدمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے حکومت کی خود مختاری پر بھی سوال اٹھایا۔ https://twitter.com/fbhutto/status/1466709850977677313?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1466709850977677313%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1173517 پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے سیالکوٹ واقعے کو ملک وقوم کیلئے باعث شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہجوم یا فرد کو لاقانونیت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ https://twitter.com/sherryrehman/status/1466774795672899585?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1466774795672899585%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1173517 اداکارہ ماہرہ خان نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہم سب کیلئے سیالکوٹ واقعہ شرم کا مقام ہے۔ قوم عمران خان کی جانب دیکھ رہی ہے اور ان سے ہی سوالوں کے جواب مانگ رہی ہے۔ https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1466733234889408514?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1466733234889408514%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1173517