"حکومت گرانے کے ارمان پورے نہیں ہوں گے"

لاہور (پبلک نیوز) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اڑھائی برس کے دوران اپوزیشن کی ہرسازش نا کام رہی ہے، 2023 میں حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان تک پورے نہیں ہوں گے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے سے زیاد مضبوط ہے، حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان تک پورے نہیں ہوں گے، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے، عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گز رچکا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی، تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے نبھا رہی ہے، سازشی عناصر پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں۔ ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت عوامی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔