شہباز شریف کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

شہباز شریف کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
لاہور: (پبلک نیوز) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبیعت خراب، شہباز شریف کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کو سخت سکیورٹی میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ حکومت پنجاب نے شہباز شریف کے لئے 6 رکنی سرکاری ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے رکھا ہے، بورڈ شہباز شریف کی درخواست پر ان کے تین معالجین سے بھی رائے لے سکتا ہے۔واضح رہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف اور ان کے صاحبزارے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔