پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06بجے، 4 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06بجے، 4 فروری 2021

ملک منظم طریقے سے تباہ جارہا ہے، جب میڈیا تباہ ہوتا ہے تب ملک تباہ ہوتا ہے، جسٹس فائز عیسٰیملک منظم طریقے سے تباہ جارہا ہے، جب میڈیا تباہ ہوتا ہے تب ملک تباہ ہوتا ہے، کیا پنجاب کا حال مشرقی پاکستان والا کرنا ہے، جسٹس فائز عیسٰی

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا اجلاس، حکومت کے خلاف آئندہ اقدامات کے حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں نے سر جوڑ لیے، مریم نواز، احسن اقبال، اکرم درانی سمیت پی ڈی ایم کے دیگر رہنماؤں کی شرکت۔

استعفے پہلے ہوں گے یا تحریک عدم اعتماد، پی ڈی ایم ہی فیصلے کرے گی، حکمرانوں نے سینٹ الیکشن میں خود ووٹ توڑے بھی اور خریدے بھی، اس وقت ان کو اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا۔

قبضہ مافیا کےخلاف ایکشن بارے میڈیا کے ذریعے عوام کو باخبر رکھا جائے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں عوام کو بااختیار اور حکومت کے ساتھ تعلق رکھنا ترجیح ہے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

احتساب کا ادارہ آج خود احتساب کا شکار ہے، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کمیشن بنانے اور چلانے والے دونوں بے نقاب ہوں گے، آج ایسا کون سا وزیر ہے جس پر کرپشن کے چارجز نہیں، ملک کے فیصلے کرنے والے غیرملکی ہیں، اپوزیشن کو بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔

کرکٹ شائقین کےلئے خوشخبری، پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں تماشائیوں کو محدود تعداد میں داخلے کی اجازت مل گئی، این سی او سی نے میچز کے دوران 20 فیصد شائقین کو گراؤنڈ میں جانے کی اجازت دے دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔