راولپنڈی: ( پبلک نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کر دیا ہے کہ کسی کو بھی اپنی طاقت کے حوالے سے زعم میں نہیں رہنا چاہیے۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے انڈین آرمی چیف کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا طاقت کی بنیاد پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان ایل او سی کے دونوں اطراف جانب کشمیریوں کے تحفظ کی بنیاد پر سیز فائر کیلئے رضامند ہوا تھا۔ اپنی طاقت کے حوالے کسی کو بھی زعم میں نہیں رہنا چاہیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دفتر خارجہ کے ترجمان نے انڈین آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ الزامات نئی بات نہیں بلکہ پاکستان مخالف پرانا پروپیگنڈا ہے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1489448688216797184?s=20&t=doZAeBXI5bnpfPuAijzw8w ان کا کہنا تھا کہ انڈین آرمی چیف نے ریاستی دہشتگردی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔ ان کا بیان کشمیر پر مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا تھا کہ مودی حکومت فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت بند کرے جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے۔ خیال رہے کہ انڈین آرمی چیف نے ایل او سی پر سیزفائر کے حوالے سے مضحکہ خیز بیان جاری کیا ہے، جس پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت حال ہی ہونے والی اپنی ذلت بھول گیا۔ بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر طاقت کی بنیاد پر قائم کیا، بھارتی آرمی چیف زمینی حقائق اور عسکری برتری کو یکسر ہی نظرانداز کرگئے۔ بھارت ایل او سی پر اپنے دوجہازوں کی تباہی کی ذلت بھول گیا ؟ پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی بھول گئے؟ بھارت ایل او سی پر جوابی کارروائیوں میں ہونےوالا نقصان بھول گیا ؟ اس کے علاوہ بھارتی آرمی چیف بھارتی پنجاب میں بدامنی پر کیا کہیں گے؟ مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی کی ناکامی پر کیا کہیں گے؟شمالی سرحدوں پر ذلت اور اقلیتوں سے بدسلوکی کی طاقت کا خمار ہے؟ تو پھرجنونی ہندو حکومت سیاسی مقاصد کیلئے بیوقوف بنانے میں لگے رہے۔ بھارت تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کی حدیں پار کرچکا ہے، بھارتی آرمی چیف افغانستان پر دنیا کو بیوقوف مت بنائیں۔پوری دنیا جانتی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کی گئی، افغانستان میں بھارتی اسپانسرڈ 67ٹریننگ کیمپ کام کرتے رہے۔