فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے ، میڈیکل رپورٹ

فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے ، میڈیکل رپورٹ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق رکن اسمبلی فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتاری کے وقت فواد چوہدری نشے کی حالت میں تھے ۔ پولیس نے فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔ خیال رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، ان پر الیکشن کمیشن کے حکام کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے ۔ بعد میں عدالت نے 1 فروری کو فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی تھی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔