اسرائیل کے رفح میں رات گئے حملے، 92  فلسطینی شہید

اسرائیل کے رفح میں رات گئے حملے، 92  فلسطینی شہید

(ویب ڈیسک ) رفح میں رات گئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 92 افراد  شہید ہوگئے ہیں ۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 92 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں رفح میں ایک کنڈرگارٹن بھی شامل ہے جہاں بے گھر افراد کو پناہ دی گئی تھی۔

رات بھر ہونے والی شدید تباہی اور ہلاکتوں کے بعد سوگوار صبح ایک مقامی ہسپتال کے باہر مرنے والوں کے لیے دعا کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

رہائشی احمد بسام الجمال نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ  "بچے ابھی سو رہے تھے کہ اچانک بمباری ہو گئی۔ میرے ایک بچے کی موت ہو گئی جبکہ تین بچنے میں  کامیاب ہو گئے،‘‘ 

جنوبی سرحدی شہر میں ممکنہ اسرائیلی زمین حملے  کے حوالے سے خدشات حالیہ دنوں میں بڑھ گئے ہیں جبکہ   غزہ کے دوسرے حصوں سے بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد عارضی پناہ گاہوں اور کیمپوں میں پناہ کی تلاش میں ہیں۔