سپاہی محمد ظاروف شہید کی بہادری کو قوم کا سلام

کیپشن: سپاہی محمد ظاروف شہید کی بہادری کو قوم کا سلام

ویب ڈیسک: شہدائے وطن کو سلام، وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، سپاہی محمدظاروف انتہائی نڈر سپاہی تھے جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔

تفصیلا ت کے مطابق سپاہی محمد ظاروف نے 09 دسمبر 2020 کوآزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا، سپاہی محمد ظاروف شہید کا تعلق کلرسیداں سے ہے، سپاہی محمد ظاروف شہید نے سوگواران میں والدہ، بیوہ، بچے اور بھائی چھوڑے۔

سپاہی محمد ظاروف شہید کے لواحقین نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ سپاہی محمد ظاروف شہید کی والدہ نے کہا ہے کہ اپنے بیٹے کے ساتھ میرا بہت اچھا وقت گزرا ہے،میرے بیٹے نے بہت خوشی سے فوج میں بھرتی ہونے کی خبر سنائی تھی،شہادت سے پہلے مجھے فون کر کے کہتا ہے کہ امی اپنا خیال رکھنا،جب میں بیمار ہوئی تو خواب میں آ کر کہنے لگا کہ میں آپ کے پاس ہوں،میں یہی پیغام دینا چاہتی ہوں کہ شہداء کی ماؤں کو صبر سے کام لینا چاہیے کیونکہ ہمارے بچے وطن کی خاطر شہید ہوئے ہیں۔
سپاہی محمد ظاروف شہیدکے بھائی کہنا ہے کہ میرے بھائی نے بہت اچھی زندگی گزاری وہ بہت ہی خوش مزاج تھے،اللہ مجھے اور میرے باقی بھائیوں کو بھی شہادت نصیب کرے،میرا قوم کو پیغام ہے کہ ہمارا ملک پاک فوج کی وجہ سے قائم ہے، 9 مئی کو شہداء کی تصاویر اور یادگاروں کو جلانا افسوسناک واقعہ تھا،ہمیں اپنے بھائی پر فخر ہے ان کی شہادت پہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
سپاہی محمد ظاروف شہید کی بیوہ کا کہنا ہے کہ میں بیان نہیں کر سکتی میرے خاوند کس قدر اچھے انسان تھے وہ سب سے بہت پیار کرتے تھے،انہوں نے وطن کی خاطر جان دی ہے جس پر مجھے بہت فخر ہے، سپاہی محمدظاروف شہید کی یہ قربانی ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

Watch Live Public News