میں نے کب کہا بالی وڈ نے میرا گانا کاپی کیا ؟ سجاد علی

میں نے کب کہا بالی وڈ نے میرا گانا کاپی کیا ؟ سجاد علی
معروف پاکستانی گلوکار سجاد علی نے اپنے سوشل میڈیا بیان سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں گلوکار سجاد علی نے کہا کہ میں نے کب کہا بالی وڈ نے میرا گانا کاپی کیا ؟ بلکہ میں نے یہ کہا تھا کہ گانا سن کر مجھے اپنا ایک پرانا گانا یاد آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے تنقید کی جارہی تھی کہ میں نے مہدی حسن کی غزل کاپی کی ہے، اس بارے میں سجاد علی کا کہنا تھا کہ یہ غزل مہدی حسن کی نہیں احمد فراز کی ہے اور ایک غزل مختلف گلوکار اپنی اپنی دھنوں کے ساتھ ہی گاتے ہیں ۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کا گانا ریلیز ہوا تو سجاد علی نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی ۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک نئی فلم کا گانا سنا اور انہیں اپنا 25 سال پرانا گایا یاد گیا ، گیت یاد آگیا، فلم کا نام نہ لیا لیکن اپنا گانا گا کریاد دلا دیا ۔ سوشل میڈیا پر کسی نے کہا کہ بالی وڈ کو پاکستان کو کریڈٹ دینا چاہیے تو کسی نے الٹا سجاد علی پر ناہید اختر کے گانے کی کاپی کا الزام لگا دیا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔