’عمران خان بغیر سفارتی استثنیٰ کے امریکا نہیں جا سکتے ‘

’عمران خان بغیر سفارتی استثنیٰ کے امریکا نہیں جا سکتے ‘
کراچی(پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان بغیر سفارتی استثنیٰ کے امریکا نہیں جا سکتے. سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکہ سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنے ملک کے عوام کی قوت پر بھروسہ ہے ، بار بار ثابت ہوا ہے پیپلزپارٹی کو دھاندلی سے ہرایا جاتا ہے . ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں رکاوٹیں کھڑی کرکے پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا جاتا ہے ، جعلی اکاونٹس کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے ، قوم کو بتایا جائے کہ 33 ارب روپے کہاں ہیں؟

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔