دعا زہرا کی اصل عمر سامنے آگئی، رپورٹ عدالت میں پیش

دعا زہرا کی اصل عمر سامنے آگئی، رپورٹ عدالت میں پیش
وکیل جبران ناصر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے چونکا دینے والے بیان میں بتایا ہے کہ دعا زہرا کی اصل عمر کا تعین ہو چکا ہے، جو تقریباً 15 سال بنتی ہے۔ اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ دعا زہرا کی عمر کا تعین ہونے کے بعد اس کیس میں جنسی جرائم، کم سن بچیوں کی شادی اور اغوا سمیت دیگر جرائم کی تمام دفعات کو لاگو کیا جا سکتا ہے۔ دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل کا کہنا تھا کہ پچھلی میڈیکل رپورٹ میں بچی کی عمر 17 سال بتائی گئی تھی لیکن حالیہ رپورٹ میں یہ چیز سامنے آئی ہے کہ اس کی عمر محض 15 سال ہے۔ https://twitter.com/MJibranNasir/status/1543838846198194180?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1543838846198194180%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40003024 کہا جا رہا ہے میڈیکل بورڈ نے جبران ناصر کو دعا زہرا میڈیکل رپورٹ کی تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔ سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر صبا سہیل نے میڈیکل رپورٹ کو سربمہر کرکے عدالت کے روبرو پیش کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ کیس جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ آفتاب احمد بگھیو کی عدالت زیر سماعت ہے۔ دعا زہرا کیس میں پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے میڈیکل بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے اس کا جسمانی معائنہ، خون کے ٹیسٹ، دانتوں کے ایکسرے اور ہڈیوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔