نیب کے ڈی جیز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، سلیم شہزاد کو ڈی جی نیب لاہور کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ مرزا سلطان کو نیا ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا. عرفان منگی کو ڈی جی نیب راولپنڈی کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کو تعینات کر دیا گیا، عرفان منگی کو ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا، نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان اور فیاض احمد قریشی نئے ڈی جی نیب ملتان تعینات کر دیئے گئے.