کراچی : متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم ) رہنما بابر غوری کو کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بابر غوری کےخلاف دہشت گردی کے مقدمات بھی درج ہیں،بابر غوری کو وطن واپسی پر گرفتار کیا گیا۔ خیال رہے کہ 23 جون کو سندھ ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر و ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کی 2 مقدمات میں 14 روز کی حفاظتی ضمانت 5 جولائی تک منظور کی تھیں۔ صولت مرزا کے بیان کے بعد بابر غوری کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ بابر غوری نے کئی سالوں سے خود ساختہ جلا وطنی اختیارکی ہوئی تھی اور وہ امریکا میں مقیم تھے، یاد رہے کہ بابر غوری وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ رہ چکے ہیں۔