شہزاد ہ ہیری ٗ میگھن کی بدمزاجی کی وجہ سے شاہی محل سے نکلے

شہزاد ہ ہیری ٗ میگھن کی بدمزاجی کی وجہ سے شاہی محل سے نکلے
لندن(ویب ڈیسک) برطانوی شاہی خاندان کے سابق سٹاف ممبر نے الزام عائد کیا ہے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن سٹاف سے بدکلامی کرتی تھی اور اسی وجہ سے انہیں شاہی محل چھوڑنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنی محبت کی خاطر شاہی محل چھوڑا لیکن اب ایسے ا نکشافات ہوئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی اہلیہ میگھن ایک بدزبان خاتون ہیں جو اکثر شاہی محل کے سٹاف کے ساتھ بدکلامی کیا کرتی تھیں ٗ انہی کے کہنے پر دو سٹاف ممبرن کو نوکری سے نکالا گیا اور پھر سٹاف کے ساتھ یہ کشیدگی ہی ان کے شا ہی محل چھوڑنے کا سبب بنی۔ برطانوی شاہی خاندان کے سابق سٹاف رکن نے شہزادہ ہیری اور میگھن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ میگھن کے شاہی خاندان کے سٹاف کے ساتھ تعلقات کشیدہ تھے۔ میگھن نے کئی بار سٹاف ممبرز کی تضحیک کی۔کشیدہ تعلقات کی وجہ سے میگھن نے دو ذاتی معاونین کو محل سے نکالا تھا اور یہی وجہ تھی جو جوڑے کا شاہی خاندا ن چھوڑنے کا سبب بنی۔ شاہی محل نے سابقہ سٹاف رکن کی طرف سے ان انکشافات پر تفتیش کا اظہار کرنے کے ساتھ سا تھ لاعلمی بھی ظاہر کی ہے۔ بکنگھم پیلس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔