دانیہ شاہ کے ہمراہ شوہرحکیم شہزاد کی پیسے نچھاور کرنے کی ویڈیو

دانیہ شاہ کے ہمراہ شوہرحکیم شہزاد کی پیسے نچھاور کرنے کی ویڈیو
کیپشن: Dania Shah and Hakeem Shahzad
سورس: web desk

محمدساجد: پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کی دوسری شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کے شوہر حکیم شہزاد اپنی شادی کی خوشی مناتے پیسے نچھاور کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل دانیہ شاہ نے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعےحکیم شہزاد نامی اپنے وکیل سے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، دانیہ شاہ اور اُن کے شوہر حکیم شہزاد نے اپنے ولیمے کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں اُن کے اہلخانہ، رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ولیمے کے لئے بُک کرائے میرج ہال میں انٹری سے قبل انہیں آتے دیکھاجاسکتا ہے،

اہلیہ دانیہ شاہ کے ہاتھوں میں ہاتھ تھامےشوہر حکیم شہزاد نے مہمانوں کی موجودگی میں نوٹ نچھاور کئے جبکہ شادی کی تقریب میں ہمراہ آنے والے حکیم شہزاد کے دوستوں نے بھی راویتی انداز میں نوٹ دلہے کے سر سے وارے۔

Watch Live Public News