پولیس کے مطابق دھماکا کوچہ رسالدار کے علاقے میں قائم جامع مسجد میں ہوا۔ دھماکے کے وقت جامع مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔دھماکے سے قبل دہشتگردوںاندھا دھند فائرنگ بھی کی ۔ عینی شاہد نے کیا دیکھا؟ واقعے میں محفوظ رہنے والے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ کالے کپڑوں میں ملبوس خود کش حملہ آور نے خود کو منبر کے سامنے اڑایا۔ انہوں نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی گارڈ کو ٹارگٹ کیا، اس نے 5 سے 6 فائر کیے اور تیزی سےمسجد میں داخل ہوا، جہاں اس نے منبر کے سامنے پہنچ کر دھماکا کر دیا۔قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار شیعہ جامع مسجد میں دو حملہ آور نے گھسنے کی کوشش کی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی ہے فائرنگ سے ایک پولیس جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے پولیس ٹیم پر حملہ کے بعد جامع مسجد میں دھماکہ ہوا ہے 1/2 pic.twitter.com/9gwfHSsPuG
— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) March 4, 2022
وزیراعظم عمران خان نے دہشتگردی واقعہ کی شدید الفاظمیں مذمت کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیںزخمیوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے. انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوںکیساتھ ہیں. پاکستان کی افواج دہشتگردی کا ناسور ملک سے ختم کرکے دم لیںگی. وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا واقعہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ حکام سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا پشاور دھماکے کواکوئی تھریٹ الرٹ بھی جاری نہیں ہوا تھا۔