قومی اسمبلی اجلاس: شیرافضل مروت کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ بند

قومی اسمبلی اجلاس: شیرافضل مروت کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ بند
کیپشن: National Assembly Session: Shirafazl Marwat's entry into the Parliament House is blocked

ویب ڈیسک: پاکستان کی نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ جس میں گزشتہ روز اپوزیشن کے شدید احتجاج میں شہباز شریف نے ملک کے 25ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز سے ہی اپوزیشن رہنما حکومتی بینچز کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں اور ہر موقع پر شدید احتجاج کیے ہوئے ہیں۔ ان حالات میں پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت اپوزیشن کو متحد کرنے میں پیش پیش ہیں اور انہوں نے اپوزیشن کو احتجاج کے نت نئے طریقے دکھائے ہیں۔

نومنتخب اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج میں پیش پیش پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت کو آج اسمبلی اجلاس میں داخلے کیلئے پارلیمنٹ ہاوس میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور ان کی گاڑی کو پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ پر ہی روک لیا گیا۔ 

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔ جس میں شیرافضل مروت کو اپنی گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کی گاڑی کو پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ پر سیکیورٹی نے روک رکھا ہے۔