گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر بٹ نے دو نئے قومی ریکارڈ زقائم کر دیے

گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر بٹ نے دو نئے قومی ریکارڈ زقائم کر دیے
کیپشن: Nooh Dastgir Butt
سورس: ویب ڈیسک

پبلک نیوز:نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئین شپ میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنے والے انٹرنینشل اسٹار نوح دستگیر بٹ نے دو نئے قومی ریکارڈ زقائم کر دیے۔

نوح بٹ نے اسکواٹ میں 330 اور بنچ پریس میں 208 کلو وزن اٹھا کر رکارڈ قائم کئے۔لاہور کے پنجاب یونیورسٹی جمینیزیم میں  ہونےوالی نیشنل  پاور لفٹنگ   چیمپئین شپ میں ملک بھرسے پاور لفٹرز نےوزن اٹھانے کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ تین دن تک جاری رہنےوالے مقابلوں میں کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیربٹ بھی ایکشن میں دکھائی دیے۔ 

نوح دستگیر بٹ نے 120 پلس کیٹیگری  کے اسکواٹ میں 330 اور بنچ پریس میں 208 کلو وزن اٹھا کر نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے ۔

اس موقع پر نوح بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب جاکر پاور لفٹنگ کا آغاز ہوا ہے جو کہ  کھلاڑیوں کےلئے خوش آئند ہے۔

چیمپئن شپ کے سنئیر ٹیم ایونٹ میں واپڈا نے 105 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، سندھ نے 48 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور پولیس نے 40 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ جونئیر مقابلے پنجاب یونیورسٹی نے جیتے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔