زیرحراست صحافی عمران ریاض کے حوالے سےاہم خبر آگئی

زیرحراست صحافی عمران ریاض کے حوالے سےاہم خبر آگئی
کیپشن: Imran Riaz
سورس: web desk

ویب ڈیسک:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران ریاض خان کی سکیورٹی خدشات کے باعث درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جج انسداد دہشت گردی عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 مارچ کو جواب طلب کرلیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران ریاض خان کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، عمران ریاض کو گذشتہ ریمانڈ کے دوران مانگا منڈی منتقل کیا گیا، مانگا منڈی اوپن گاڑی میں منتقل کیا گیا سکیورٹی کے انتظامات نہیں کیے گئے۔

درخواست گزار نے کہا کہ عمران ریاض خان نے دہشت گردوں، طالبان کے خلاف متعدد پروگرامز کیے ہیں، عمران ریاض خان کو مختلف تنظمیوں کی جانب سے سکیورٹی تھرٹس ہیں،عدالت عمران ریاض کو فل پروف سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی مین پیش کرنے کا حکم دے۔

Watch Live Public News