آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ نے غیر معینہ مدت کے لیے آئی پی ایل(انڈین پریمیئر لیگ) کو ملتوی کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کیسز سامنے آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کو ملتوی کر دیا ہے۔ آئی پی ایل میں کھیلنے والے کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آئے تھے جس کہ وجہ سے لیگ کو ملتوی کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کول کتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان شیڈول میچ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق کول کتہ نائٹ رائیڈرزکے دو کھلاڑی کورونا وائرس سے دوچار ہیں، آئی پی ایل میں شریک بعض کھلاڑی کورونا کے خوف کے باعث پہلے ہی ایونٹ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب آئی پی ایل کیخلاف ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست بھی سماعت کے منظور ہو چکی ہے. جمعرات کو ہائیکورٹ کورونا تباہی کے دروان آئی پی ایل کے انعقاد پر سماعت کریگا .

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔