پبلک نیوز: عید الفطر کی آمد آمد ہے، عید کی چھٹیوں میں سب کو پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے اسٹیٹ بینک نے اہم اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آٹھ مئی کو ملک بھر میں بینک کھلے رہیں گے۔ تمام بینکوں کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پبلک ڈیلنگ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس دوران بینک کے امور انجام دیئے جا سکیں گے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 10 تا 15 مئی عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ چھٹیوں کی وجہ سے پیر 10 مئی سے لے کر 15 مئی تک پاکستان بھر کے تمام بینک بند ہوں گے۔ 16 مئی کو اتوار ہو گا اس لیے ہفتہ وار چھٹی کے باعث بینک نہیں کھلیں گے۔