علی پور: پنچائیت کے حکم پر 2 کم سن بہنیں ونی

علی پور: پنچائیت کے حکم پر 2 کم سن بہنیں ونی

علی پور(پبلک نیوز) علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں پنچائیت نے 2 کم سن بچیوں کو ونی کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ونی کیے جانے والی دونوں لڑکیوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ لڑکیوں کے بھائی فیاض کے مبینہ طور پر علاقے کی ایک خاتون سے تعلقات تھے. پنچائیت نے فیاض کا نکاح بھی خاتون سے کروا دیا اور پنچائیت کے حکم پر فیاض کی کم سن بہنوں کا نکاح خاتون کے بھائیوں سے کر دیا گیا۔

پولیس نے تھانہ کندائی میں دونوں دولہوں، سرپنج اور نکاح خواں سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے 2 کو گرفتار کر لیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔