ویب ڈیسک: سعودی عرب میں اس وقت ایسے تاریخ ساز فیصلے اور اقدامات ہو رہے ہیں جن کا اس سے قبل تصور بھی نہیں جا سکتا۔ اس حوالے مختلف آراء بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ولی شہزاد محمد بن سلمان کی جدت پسند سوچ کو ان اقدامات کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
سعودی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں پہلی بار خواتین کارکنا کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ خواتین کارکنان زائرین کی خدمت کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔ سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکنان خواتین زائرین کو زم زم پلا رہی ہیں۔ خواتین کارکنان کا لباس فیروزی رنگ کا ہے جبکہ انھوں نے واسکٹ بھی پہن رکھی ہے جس کا رنگ سفید اور نقاب سیاہ رنگ کا ہے اور ہاتھوں پر سفید رنگ کے دستانے بھی ہیں۔
مزید پڑھیں: پہلی بار مسجد نبویؐ میں خواتین پولیس اہلکار تعینات کر دی گئیں
یاد رہے کہ پچھلے مہینہ سعودی حکومت کی جانب سے مسجد الحرام میں حج و عمرہ کے دروان سکیورٹی انتظامات کے لیے پہلی بار خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد مسجد نبوی میں بھی خواتین عسکری اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی۔