لوئر کوہستان: تحصیل پٹن میں شاہراہ قراقرم پر موٹر کار حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا. پولیس کے مطابق موٹر کار گلگت جگلوٹ سے راولپنڈی کی طرف جارہی تھی، زخمی شخص کو ایبٹ آباد کمپلیکس ریفر کردیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈی چلاس کی طرف روانہ کردیا گیا، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے. ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا تعلق چلاس بٹوگاہ نالے سے ہے.