لاہور: کینال روڈ پر موٹرسائیکل کی ٹرالر سےٹکر، 2 نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

لاہور: کینال روڈ پر موٹرسائیکل کی ٹرالر سےٹکر، 2 نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
کیپشن: لاہور: کینال روڈ پر موٹرسائیکل کی ٹرالر سےٹکر، 2 نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور میں موٹرسائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ لاہور کے علاقے کینال روڈ پر ڈاکٹر ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار 3 موٹر سائیکل سوار اپنے آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والے نوجوانوں کی شناخت 32 سالہ سلمان اور 33 سالہ عمیر کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ٹرالر قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

Watch Live Public News