ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، مال روڈ پر داخلہ بند

ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، مال روڈ پر داخلہ بند

(ویب ڈیسک ) ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی جبکہ   مال روڈ پر داخلہ  بھی بند کردیا گیا ہے۔

آج سے مال روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند کردیا گیا۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے  شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر بڑا فیصلہ کیا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ  ساڑھے 03 ماہ کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر 58 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو مال روڈ پر سفر نہیں کرنے دیا جائے گا،   مال روڈ کے ساتھ ساتھ کینال روڈ، جیل روڈ، سمیت تمام اہم شاہراہوں پر خصؤصی کریک ڈاؤن کا حکم ہوگا۔اس کے علاوہ  کاہنہ،نشتر،رائے ونڈ روڈ و دیگر مضافاتی شاہراہوں پر کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے۔

سی ٹی او  لاہور کا کہنا ہے کہ  شہر بھر میں کہیں بغیر ہیلمٹ کوئی موٹرسائیکل چلاتا نظر نہ آئے، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے انتہائی مثبت اثرات، ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہسپتالوں میں غیر معمولی لوڈ میں کمی دیکھنے میں آئی۔

عمارہ اطہر  نے کہا ہے کہ  90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئندہ، مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے، رواں سال کے دوران 70 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی گئی، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر دو ہزار روپے جرمانہ ہے۔