ویب ڈیسک : ڈیپ فیک ویڈیوز کیخلاف اہم قدم، گوگل نے ڈیپ فیک ویڈیوز سروسز بنانے والے اشتہارات پر پابندی لگا دی۔
رپورٹ کے مطابق گوگل پر پورن ایڈزپر پابندی تو پہلے سے عائد تھی لیکن اب کمپنی نے ڈیپ فیک ویڈیوز کے ذریعے عریاں ایڈز بنانے کے اشتہارات پر بھی پابندی لگادی ہے۔
صارفین کو ڈیپ فیک ویڈیوز یعنی کسی کی تصویر یا ویڈیو تبدیل کرکے یا بالکل نئی تخلیق شدہ ویڈیو کی سروسز کے اشتہارات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔
اس پابندی کے تحت کسی اسے ڈیپ فیک یا مصنوعی مواد کو فروغ نہیں دیا جاسکے گا جسے جنسی طور پر واضح یا عریانیت کے لیے تبدیل کیا گیا ہو یا تخلیق کیا گیا ہو،" جیسے کہ ویب سائٹس اور ایپس جو لوگوں کو ڈیپ فیک پورن بنانے کا طریقہ بتاتی ہیں۔
یہ پابندی 30 مئی 2024 سے نافذ العمل ہوگی۔
گوگل کے ترجمان مائیکل ایکمین کا کہنا تھا کہ "یہ اپ ڈیٹ ان سروسز کے اشتہارات کو واضح طور پر منع کرنے کے لیے ہے جو ڈیپ فیک پورنوگرافی یا مصنوعی عریاں مواد تخلیق کرنے کی پیشکش کرتے ہیں۔ گوگل کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اشتہار کو ہٹا دیا جائے گا۔
یادرہے ایک رپورٹ کے مطابق، 2023 میں، گوگل نے جنسی مواد سے متعلق اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 1.8 بلین سے زیادہ اشتہارات کو ہٹا دیا۔
دوسری طرف امریکا میں ڈیپ فیک پورن پر قانون سازی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ پچھلے ماہ، ہاؤس اور سینیٹ نے DEFIANCE ایکٹ متعارف کرایا، جس کے ذریعے "ڈیجیٹل جعل سازی" کے متاثرین ان لوگوں کے خلاف مقدمہ کر سکتے ہیں جو ان کی غیر متفقہ ڈیپ فیکس بناتے یا تقسیم کرتے ہیں۔