بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے خوشخبری

بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے خوشخبری
کراچی ( پبلک نیوز) بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ سی اے اے نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن 100فیصد بحال کرنے کا نوٹم جاری کردیا۔ حکومت کا بین الاقوامی ہوائی سفر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ سی اے اے نوٹم کے مطابق پاکستان کے تمام ایرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کا فلائٹ آپریشن مکمل طور بحال کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی فلائٹ آپریشن مکمل طور بحالی 10 نومبر کی رات 12 بجے سے ہوگا۔ سی اے اے تمام ایرلاینز کو نوٹم جاری کرکے آگاہی دے دی۔ حکومت نے گزشتہ روز بین الاقوامی پروازوں کا فلائٹ آپریشن مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔