تھر ( پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں رہنےوالےہندو برادری کےحقوق کاتحفظ کریں گے۔ تھر کی محرومیوں کو دور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دیوالی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہندو کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آیا ہوں۔ ہم ہندو برادری کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے۔ بی جے پی کی صفوں میں ہمت ہوتی تو ظلم پر آواز اٹھاتی۔ ہم یہاں روشنی کا دیا جلا کر تھر کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ تھر کی محرومیوں کو دور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمر کوٹ میں پچھلے 3سالوں میں کوئی ظلم نہیں ہوا۔