ممبئی(ویبڈیسک)بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ شاہ رخ کا بیٹا منشیات کا عادی ہے .
تفصیلات کے مطابق ممبئی میں کروزشپ پر پارٹی سے حراست میں لئے گئے آریان خان سے تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ آریان گذشتہ 4 برس سے منشیات استعمال کر رہا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق تفتیشی اہلکاروں نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کا بیٹا دوران تفتیش بلک بلک کر روتا رہا، آریان خان دبئی اور برطانیہ میں بھی منشیات استعمال کرتا رہا ہے.
واضح رہے کہ آریان خان کو گزشتہ روز منشیات کے استعمال، خریدنے اور قبضے میں رکھنے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تاہم یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ آریان مذکورہ پارٹی میں مدعو تھا.
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے افسر سمیر وانکھیڈے کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت آٹھ افراد کے نام پوچھ گچھ کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
اس معاملے کے بارے میں این سی بی کے چیف ایس این پردھان نے کہا تھا یہ گرفتاریاں دو ہفتوں تک جاری رہنے والی تحقیقات کا نتیجہ ہیں۔ اس کے لیے ہم نے انٹیلی جنس معلومات پر کام کیا اور کچھ بالی وڈ لنکس منظر عام پر آئے۔ اس دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ این سی بی نے یہ آپریشن 2 اکتوبر کو خصوصی ان پٹ پر شروع کیا۔ اس دوران تمام مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی۔ معلومات کے مطابق چھاپے میں مختلف ممنوعہ ادویات MDMA / Ecstasy ، کوکین ، MD (Mephedrone) اور چرس برآمد کی گئی ہیں۔ اب اس معاملے کے حوالے سے ان سب کے کردار کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے دوران تفتیش بتایا کہ انہیں وی آئی پی مہمان کے طور پر بلایا گیا۔ اس کروز پر آنے کے لیے ان سے کوئی فیس نہیں لی گئی۔ آریان نے کہا باقی مہمانوں کو ان کا نام استعمال کرتے ہوئے بلایا گیا تھا۔ ساتھ ہی اس پارٹی میں آنے والے تمام لوگوں کو رول پیپرز دئیے گئے ، این سی بی کو بیشتر گیسٹ رومز سے رول پیپرز ملے ہیں۔