پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،04 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،04 اکتوبر 2021
ماضی میں متوسط طبقے کی آمدن میں اضافے کے لیے کچھ نہیں کیاگیا، وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں معاشی ترقی کےلیے طویل المدتی پروگرام کی ضرورت پڑتی ہے، مستحکم معیشت کےلیے کوشش کررہے ہیں، چھوٹے قرضوں میں وصولی کی شرح 99فیصد ہے، 5لاکھ کا قرض 3سال کے لیےدیں گے۔ مدینہ کی ریاست کا ماڈل دنیا کا کامیاب ترین ماڈل ہے، وزیراعظم عمران خان کا کامیاب پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب، کہا یہ خیال غلط ہے کہ پہلے پیسہ آئے اور پھر خوشحالی آئے گی، ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنے سے ہماری ریاست اٹھ جائے گی، عدالت میں غریب کا طاقت ور سے مقابلہ ہو تو جیت ہی نہیں سکتا، ہمارا سسٹم ہی اشرافیہ کے لیے بنا ہوا ہے۔ کامیاب پاکستان پروگرام کے ذریعے ذاتی گھر کا حصول ممکن ہوگا، نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ر انور علی حیدر کا تقریب سے خطاب، کہا جو لوگ بنا بنایا گھر خریدنا چاہیں انہیں20لاکھ تک قرض دیا جائےگا، ، 5مرلے کے گھرپر10لاکھ روپے کا قرض دیا جارہا ہے۔ بجلی صارفین کےلیے ایک اور جھٹکا، نیپرا نے ایک سال کے لیے بجلی ایک روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی، قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہوگئی، نوٹیفکیشن جاری، فیصلےسےصارفین پر90 ارب روہے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا حکام کے مطابق قیمتوں میں اضافہ 2019-20 اور 2020-21 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا۔ وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کہ پنڈورالیکس کی تحقیقات ہوں گی، فواد چوہدری کہتے ہیں پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، ایک کمیٹی بھی بنادی گئی جس میں ڈرافٹ شئیر کیا جائے گا، فیک نیوز کے خلاف پوری دنیامیں قانون سازی ہورہی ہے، اسی چیز کو ہم بھی آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔