ملک میں موسم کی صورتحال

ملک میں موسم کی صورتحال
لاہور ( پبلک نیوز) ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔ بالائی و وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان. اسلام آباد میں صبح اور رات کے دوران تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتراضلاع میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ آج رات کے دوران ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، دیر، سوات، کوہستان میں بارش کی پیشگوئی ہوئی ہے۔ بونیر، مردان، پشاور، نوشہرہ، وزیرستان، بنوں، کوہاٹ اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے بیشتراضلاع میں آج موسم خشک اورگرم رہے گا۔ پنجاب کے بیشتراضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔ آج رات کے دوران خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش متوقع ہے۔ منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال اور بہاولنگر میں آج تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں آج موسم خشک اورگرم رہے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔